ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان و ہندوستان نے سمجھوتہ کیا ہے کہ پیر سے کشمیر کی کنٹرول لائن کے علاقے میں دوبارہ بس سروس شروع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ 17 جنوری کو اسمگلنگ کی ایک بڑی واردات کی بناپر ایک پاکستانی ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سری نگر - مظفرآباد بس سروس بند کردی گئی تھی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام تجارت کو معمول پر لانے کے حوالے سے کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی حکام نے اس ملک کے 48 ڈرائیوروں اور ان کی گاڑیوں کو اپنے قبضے لے رکھا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اس کے مقابل میں ہندوستان نے بھی پاکستان کے 27 ڈرائیوروں اور ان کی گاڑیوں کو روک رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 502073
پاکستان اور ہندوستان کشمیر کی لائن اف کنٹرول کے علاقے میں سرحدی بس سروس شروع کرنے والے ہیں۔